انـتـقـال

   

حیدرآباد ۔ 19 فروری (راست) جناب مقبول خان ولد جناب اسمعیل خان ٹی آر ایس لیڈر ضیاء گوڑہ ڈیویژن کاروان حلقہ کا بعمر 52 انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد میر نواب صاحب مستعد پورہ میں ادا کی جائے گی اور مستعد پورہ قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ زیارت بروز منگل بعد عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849291096 یا 9849848453 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ محمدی بیگم ساکن مجاہد گراؤنڈ ملے پلی زوجہ جناب سید بدیع الدین موظف الکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ متوطن نظام ساگر کا خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 19 فروری کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی گئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9963703941 پر ربط کریں۔

ٹالی ووڈ اداکارننداموری تارک رتنا کا دیہانت
حیدرآباد 19 فروری (یو این آئی) ٹالی ووڈ اداکار نندا موری تارک رتنا بنگالورو کے نارائنا ہردیالیہ ہاسپٹل میں علاج کے دوران کل شب دیہانت ہوگیا۔ان کی عمر40برس تھی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دختر شامل ہے ۔27جنوری کو انہوں نے تلگودیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری نارالوکیش کی کُپم میں پدیاترا میں حصہ لیا۔پدیاترا کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے وہ گرگئے ۔ان کو فوری طور پر کُپم کے پرائیویٹ ہاسپٹل میں داخل کروایاگیا، بعد ازاں بہتر علاج کے لئے ان کو بنگالورو کے نارائنا ہردیالیہ ہاسپٹل منتقل کیاگیاتاہم انہوں نے ہفتہ کی شب آخری سانس لی۔انہوں نے تقریبا 23فلموں میں بطور ہیروکام کیا۔ان کی موت پر کئی فلمی اور سیاسی شخصیات نے ان کو خراج پیش کیا۔