انـتـقـال

   

اسمبلی کے فوٹو گرافر جناب احمد محی الدین سلیم کا انتقال
حیدرآباد۔ یہ خبر انتہائی دکھ و افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ جناب احمد محی الدین سلیم فوٹو گرافر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی و پروپرائٹر کنگ ڈیلکس فوٹو اسٹوڈیو کا آج 11 بجے دن مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ 63 سال کے تھے۔ 5 دن قبل پھیپھڑوں میں انفیکشن کی شکایت کے بعد انہیں خانگی ہاسپٹل نانل نگر میں شریک کیا گیا تھا ۔ ان کی کورونا رپورٹ بھی نیگٹیو آئی تھی مگر وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان محمد محی الدین حیدر، محمد محی الدین ہادی اور محمد محی الدین خرت شامل ہیں۔ جناب احمد محی الدین سلیم کے ہر ایک جماعت کے سیاسی لیڈرس، بیورو کریٹس اور اعلیٰ عہدیداروں سے قریبی تعلقات تھے جن میں موجودہ و سابق چیف منسٹرس بھی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبرات 9347008756 ۔9653284263 پر ربط کریں۔
l٭l جناب محمد عبدالباسط ولد جناب محمد عبدالرفیع مرحوم کا بعمر 55 سال مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد املی بن میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین غوث کیفے املی بن بڑا بازار سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مرحوم یونیک بک ڈپو بڑا بازار کے مالک تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9866143299 یا 9949984247 پر ربط کریں۔
l٭l جناب عارف الدن احمد عارفی ولد جناب محمد فخر الدین مرحوم ( اورنگ آبادی ) حال مقیم اکبر باغ، ٹولی چوکی کا 30 اپریل 2021 کی شب مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد حبیبیہ ، ندیم کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان گولکنڈہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 دختران اور 2 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 6302480080 یا 8125103599 پر ربط کریں۔
l٭l جناب محمد شبیر احمد ولد جناب محمد معین الدین احمد مرحوم ساکن نمولی اڈہ کاچیگوڑہ کا مختصر سی علالت کے بعد کل شام 4 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ٹھگی جیل کاچیگوڑہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین وہیں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 801903580 یا 9948870383 پر ربط کریں۔
l٭l جناب محمد ممتاز محی الدین ساکن سلیم نگر کالونی ملک پیٹ کا بعمر 75 سال آج انتقال ہوگیا۔ مرحوم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویسٹ زون حیدرآباد اقبال صدیقی کے رشتہ دار تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9182773225 پر ربط کریں۔