انـتـقـال

   

حیدرآباد : جناب غلام حیدر ولد جناب غلام دستگیر کا بعمر 69 سال 8 مئی 2021 ء کو انتقال ہوگیا۔ تدفین مسجد بقیع بنجارہ ہلز میں بعد نماز ظہر عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے جناب حسین حیدر سے فون نمبرات 7993896848 یا 8019753850 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عظیم الدین کا 6 مئی 2021 ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 7 مئی کو ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی۔ زیارت 9 مئی کو بعد عصر مسجد نبی کریم تاڑبن میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8977984126 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد خلیل علی خان ولد الحاج محمد نور علی خان مرحوم ساکن نصیب نگر کا قلب پر حملہ کے باعث 7 مئی جمعہ کو بعد نماز فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد شیخن حصہ حافظ بابا نگر مین روڈ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد چیونٹی شاہ سلطان پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 9 مئی بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد شیخن حصہ نصیب نگر حافظ بابا نگر مین روڈ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا ایک لڑکی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 9290199579 یا 9502905235 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عادل یونس ولد جناب محمد یونس شریف کا 8 مئی بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد نواب شریف خان دبیرپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان دبیرپورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 9 مئی کو بعد نماز عصر مسجد نواب شریف خان‘ دبیرپورہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون : 8072483587 , 8639192281 پرربط کریں۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند کے بزرگ وحرکیاتی رکن، سعیدآباد و ملک پیٹ کی معروف وہر دلعزیز شخصیت، استاد و مدرسِ قرآن مولانا عبداللہ جان ناصر کا مختصر علالت کے بعد 8،مئی 2021بروز ہفتہ بعمر90سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 9مئی بروز اتوار بعد نماز فجر (5بجے)مسجد حضرت اجالے شاہ صاحب ؒ،سعیدآباد میں ادا کی جائے گی۔اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔موصوف کے سانحہ ارتحال پر اظہار رنج کرتے ہوئے ناظم شہر جماعت اسلامی ہند حیدرآباد حافظ محمد رشاد الدین،امیر مقامی ملک پیٹ جناب سید عبد القادر ناصر ودیگر رفقاء نے اسے تحریک اسلامی کے بڑے نقصان سے تعبیر کیا۔پسماندگان میں 6فرزندان اور4 دختران شامل ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے دئے گئے نمبرات پر مرحوم کے فرزند جناب شہزاد ناصر سے8142936763 یاجناب رضوان ناصر سے 9652330690پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ جناب عبدالستار ولد جناب محمد عبدالجبار مرحوم کا جمعہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج ہفتہ کو بعد نماز فجر مسجد السلام بیررس لین سکھ ولیج سکندرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تاڑبن میں عمل میں آئی ۔ مرحوم مسجد کے سابق سکریٹری اور قبرستان تاڑبن کے صدر تھے ۔ مزید تفصیلات فون 9885044029 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
٭٭ محترمہ الحاجہ قدیر النساء بیگم زوجہ جناب خواجہ معین الدین سروری مرحوم کا جمعہ 24 رمضان المبارک کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جامع مسجد محمدیہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نمازعصر جامع مسجد طور قاضی پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات فون 897771009 اور 8897847806 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
٭٭ الحاجہ خیرالنساء بیگم عرف بتول سلطانہ بنت نواب محمد سراج الحق انصاری کا 6 مئی 2021 ء کو انتقال ہوگیا۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 6300306520 پر ربط کریں۔