انــتــقـال

   

حیدرآباد: محترمہ غوثیہ بانو زوجہ جناب غلام محمد محی الدین عرف رفیق پاشاہ مرحوم کا بروز جمعہ 24 جولائی کی رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ 25 جولائی کو بعد نماز فجر جامع مسجد طور قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید عبداللہ شاہ قادری ولیؒ شاہ علی بنڈہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 26 جولائی کو بعد نماز عصر جامع مسجد طور قاضی پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9381164936 یا 9391900009 پر ربط کریں۔
00 مولانا قاری محمد عبدالسلام امام مسجد رسول پورہ پولیس لائن (سدرۃ المنتھیٰ) کا آج بروز ہفتہ بعد نماز عصر بعمر 89 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ فجر میں مسجد رسول پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین تاڑبن سکندرآباد کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مرحوم نے مسجد رسول پورہ میں تقریباً 50 سال سے زیادہ عرصہ تک امامت کے فرائض انجام دیئے تھے۔ وہ مولانا عاصم نشاط اور ڈاکٹر محمد احتشام الحسن سب ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے والد ہوتے ہیں۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور تین فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9618731875 اور 9505078074 پر ربط کریں۔
00 جناب میر احمد علی ولد جناب میر فاروق علی مرحوم کا 23 جولائی جمعرات کو بعمر 37 سال انتقال ہوگیا۔ تدفین بالاپور میں فقیر ملا کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم ایم جے کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9959045273 پر ربط کریں۔
00 جناب سید نصراللہ عرف عابد ولد جناب سید ہدایت اللہ ماہر ریاضی ٹیچر کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین کواڑی گوڑہ سکندرآباد قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم جناب جسٹس و سابق رکن ایچ آر سی کے ہمزلف تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866893000 پر ربط کریں۔
00 مولانا صوفی سید شاہ نورالحسن حسینی قادری ولد حضرت مولانا صوفی سید شاہ شرف الدین مرحوم ساکن ملک پیٹ پانی کی ٹانکی کا ہفتہ 25 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر درگاہ حضرت مخدوم ؒ گلشن سیتارام باغ منگل ہاٹ میں ادا کی گئی۔ تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت مخدوم گلشنؒ سیتارام باغ منگل ہاٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 26 جولائی کو بعد نماز ظہر درگاہ حضرت مخدومؒ سیتارام باغ منگل ہاٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8341276292 یا 9866642382 پر ربط کریں۔
00 الحاج محمد عبدالنصیر ولد جناب محمد عبدالرحیم (مرحوم) ساکن جوبلی ہلز کا انتقال ہوگیا۔ مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ نماز جنازہ بعد فجر مسجد محمدیہ وینکٹ گیری، جوبلی ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین صنعت نگر مسجد جعفریہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور ایک فرزند شامل ہیں۔ مرحوم ڈاکٹر محمد ذاکر حسین کے سمدھی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7780141125 اور 9182517047 پر ربط کریں۔