انــتــقـال

   

حیدرآباد : جناب سید منظور محی الدین خوشنویس ولد جناب سید تاج الدین خوشنویس مرحوم کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں مختصرسی علالت کے بعمر 81 سال میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد فاروق اعظم ؓ ہمت پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان فتح دروازہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان حافظ سید ضیاء الدین پیش امام مسجد فصیح جنگ معظم جاہی مارکٹ، سید فریدالدین اور دو دختران شامل ہیں۔ مرحوم جناب سید اعظم الدین خوشنویس کے بڑے بھائی ہوتے تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7981409572 پر ربط کریں۔
00 جناب خواجہ ظہیرالدین ولد جناب خواجہ نصیرالدین مرحوم کا 28 مئی بہ شب جمعہ کی رات خانگی ہاسپٹل چادرگھاٹ میں مرض کورونا کے علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر 29 مئی کو مسجد پیراں شاہ صاحب چنچلگوڑہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 6304496211 پر ربط کریں۔
00 محترمہ شہناز بیگم بنت جناب محمد عبدالصمد انصاری مرحوم ساکن لال ٹیکری ریڈہلز نامپلی کا مختصر علالت کے بعد بعمر 68 سال بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد دارالعفران ریڈہلز 27 مئی کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین درگاہ یوسفینؒ کی قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-23373066 پر ربط کریں۔
00جناب ارشد عالم خان فرزند جناب محمد عالمگیر خان شمسی مرحوم کا علالت کے باعث حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد فاطمہ برنداون کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عقب مسجد توپ خانہ گوشہ محل میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز فجر مسجد فاطمہ برنداون کالونی ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے8886171088 پر ربط کریں۔
دبئی میں انتقال
00 الحاج مرزا عثمان بیگ ولد جناب اسحاق بیگ مرحوم ساکن ملک پیٹ کا 27 مئی 2021 بروز جمعرات کو دبئی میں انتقال ہوگیا۔ تدفین دبئی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8919001634 پر ربط کریں۔