انــتــقــال

   

حیدرآباد: جناب اسد خان‘ مالک اسد خان ٹیکسٹائلس اینڈ ٹیلرس‘ دبیرپورہ کے والدجناب بسم اللہ خان ولد اصغر علی خان مرحوم ساکن دبیرپورہ کا بروزجمعہ 14 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد یسین جنگ‘ دبیرپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون : 9908481368 پر ربط کریں۔
00 شیخ خالد بن محمد بن عفیف کا 15 مئی بروز ہفتہ مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد عمر فاروقؓ فاروق نگر، جمال بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سہ یوم 17 مئی بروز پیر بعد نماز عصر مسجد عمر فاروقؓ (فاروق نگر، جمال بنڈہ) میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9949216526 پر ربط کریں۔
00 ایم اے سبحان المعروف عابد بھائی ولد جناب ایم اے کریم‘ ملازم شاداب ہوٹل‘ کا بعمر70سال ساکن املی بن‘ یاقوت پورہ کا 14 مئی بروز جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ 15مئی بروزہفتہ کو نماز جنازہ بعد نماز فجر جامع مسجد املی بن یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین اسی مسجد احاطہ بڑا قبرستان میں عمل میں آئی اور فا تحہ سیوم 16 مئی بروز اتوار بعد عصر جامع مسجد املی بن میں مقرر ہے ۔ مرحوم جناب جنید اللہ بیگ‘ جونئیر اسسٹنٹ‘ تلنگانہ ریاستی اْردو اکیڈیمی کے خسر ہوتے تھے۔ پسماندگان میں ایک فرزند حال مقیم لندن اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9533827499 پر ربط پیدا کریں۔
00 محترمہ نصرت جہاں اہلیہ جناب جنید علی خان کا 13 مئی 2021ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جوہری مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد قادریہ (قبرستان چادرگھاٹ) میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849909727 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد عظمت ملک سابق لکچرر ممتاز کالج ملک پیٹ کا جمعہ 14 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد توحید سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور اسی دن مسجد اقصیٰ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9000006042 پر ربط کریں۔
00 الحاج سید سرور غوری (حافظ صاحب) ولد جناب سید احمد غوری مرحوم کا 13 مئی جمعرات کی شب عید کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ قبل نماز جمعہ احاطہ درگاہ حضرت اجالے شاہ صاحبؒ، سعیدآباد میں ادا کی گئی اور احاطہ حضرت پیر بخاری شاہ صاحبؒ سعیدآباد میں تدفین عمل میں آئی۔ مولوی حافظ سید یاسر غوری نے نماز جنازہ کی امامت کی اور مولانا حافظ سید احمد غوری نقشبندی استاد جامعہ نظامیہ نے دعا کی۔ مرحوم جناب سید محمد غوری حامد اور مولانا سید محمود غوری قمر نقشبندیؒ سابق امام مسجد درگاہ حضرت محدث دکنؒ کے حقیقی چھوٹے بھائی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان سید حسین غوری حال مقیم آسٹریلیا، حافظ یاسر غوری ارباز اور تین دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 16 مئی کو بعد نماز فجر مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 7674079807 ، 9849215347 پر ربط کریں۔
00 جناب سید محامد حسین رضوی عرف مقتدر نواب فرزند حضرت مولانا سید شاہ تجمل حسین رضوی المدنیؒ سابق سجادہ نشین و متولی کا 14 مئی جمعہ کو بوقت قبل مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر 15 مئی ہفتہ کو مسجد حضرت سیدنا امراللہ شاہ رضوی المدنیؒ میں مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی سجادہ نشین و متولی آستانہ عالیہ رضویہ مغلپورہ کی امامت میں ادا کی گئی اور احاطہ درگاہ شریف میں ہی تدفین عمل میں آئی۔ مرحوم حضرت سید شاہ اسرارحسین رضوی المدنیؒ سجادہ نشین کے برادر سوم اور سید ولایت حسین رضوی و سید لطافت حسین رضوی جیلانی کے برادر حقیقی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزندان سید الطاف حسین رضوی حال مقیم لندن، سید ابراہیم حسین رضوی حال مقیم دبئی اور دو دختران ہیں۔ فاتحہ سیوم کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9966162338 پر ربط کریں۔
00 جناب میر فائق علی عابدی مؤظف ٹیچر اعظم پورہ اسکول ابن میر اشرف علی عابدی مرحوم کا مختصرسی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ حضرت میرمؤمنؒ میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ مولانا ڈاکٹر سید نثارحسین حیدر آقا نے پڑھائی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مجلس زیارت بروز اتوار 16 مئی کو صبح 8 بجے مرحوم کے مکان نورخاں بازار متصل عاشورخانہ حسنین مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9908862520 یا 9885660322 پر ربط کریں۔
00 جناب رحیم الدین ولد ڈاکٹر احمد علی مرحوم مؤظف اے ڈی سی ساکن فتح دروازہ کا بعمر 69 سال 12 مئی 2021ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ دودھ باؤلی میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ لال بی قبرستان دبیرپورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9392601327 پر ربط کریں۔
00 جناب حبیب احمد بن صالح بغدادی کا 13 مئی کو 12 بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد قادریہ ہاشم آباد میں ادا کی گئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان دو دختران شامل ہیں۔ تدفین قبرستان قادری چمن میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848035274 پر ربط کریں۔
00 محترمہ وحیدالنساء بیگم بنت جناب غلام محمد مرحوم زوجہ جناب سید قطب الدین ہاشمی سابقہ ملازم ہاؤزنگ بورڈ ساکن مغلپورہ کا 15 مئی کو انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ میرمؤمن سلطان شاہی بوقت عشاء عمل میں آئی۔ مرحومہ، سید تنویر ہاشمی، سید توقیر ہاشمی مرحوم، سید عاصم ہاشمی کی والدہ تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848315013 ، 9951891373 پر ربط کریں۔
00 جناب احمد ظفراللہ خاں شاکر ولد جناب امیر محمد خاں مرحوم کا 14 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مسجد سرائے خان وٹے پلی بی بی کا چشمہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 16 مئی اتوار کو بعد نماز عصر مسجد سرائے خان بی بی کا چشمہ فلک نما میں عمل مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885296870 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد عبدالصمد اعظمی ولد جناب غلام محبوب اعظمی مرحوم ساکن خلوت ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز حیدرآباد کا 12 مئی کو 12 بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ پیٹلہ برج قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8340083195 یا 9705478864 پر ربط کریں۔
00 معروف یونانی ہارٹ کلینک ٹولی چوکی حیدرآباد کے حکیم محمد عابد علی ولد حکیم اقبال علی مرحوم کا یکم شوال 1442 ھ بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ فاتحہ سیوم بعد نماز فجر بروز پیر بمقام مدفنِ مرحوم گلشن اقبال ریاست نگر مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9849310784 یا 040-23562058 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد فیض الدین خان (عرف روشن پاشاہ ) ولد نواب محمد منیر الدین خان بہادر ( پائیگاہ خورشید جاہ ) وظیفہ یاب اسسٹنٹ پروفیسر اگریکلچرل یونیورسٹی ساکن باغ لنگم پلی کا 14 مئی بروزجمعہ بعد نماز انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین مسجد قطب شاہی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند ڈاکٹر محمد تقی الدین خان اور محمدواصف الدین خان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے9393663577 یا 9292805415 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد شفیع اللہ انصاری عرف واجد ولد جناب محمد ولی اللہ انصاری مرحوم موظف چیف انجینئر ساؤتھ سنٹرل ریلوے ساکن شاہ گنج کا بعمر 57 سال آج صبح علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی اور مصری گنج قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ زیارت 16 مئی 2021 ء کو مسجد شاہ عالم محبوب عالم شاہ گنج میں 4 بجے دن مقرر ہے۔ مرحوم ، جناب ایم اے وہاب انصاری سپر وائزر فنڈس ڈپارٹمنٹ اے جی آفس کے چھوٹے بھائی ہوتے ہیں۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9392406555 یا 8639834162 پر ربط کریں۔