انفارمیشن ٹکنالوجی خدمات میں چار ہندوستانی کمپنیوں کی نمایاں حصہ داری

   

11 عالمی اداروں کے کاروبار کا سروے، ٹی سی ایس اور انفوسیس کا بہتر مظاہرہ
حیدرآباد ۔15 ۔ جون (سیاست نیوز) عالمی سطح پر آئی ٹی سرویس انڈسٹری میں ہندوستان کی چار کمپنیوں نے اپنا غلبہ برقرار رکھتے ہوئے ملک میں انفارمیشن ٹکنالوجی کی ترقی کو ثابت کیا ہے۔ آئی ٹی سرویسز انڈسٹری نے دنیا کی 11 سرکردہ کمپنیوں کی حصہ داری کا سروے کیا گیا جن میں چار کمپنیوں کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ یوں تو دیگر ترقی یافتہ ممالک کی کمپنیوں نے بھی انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبہ میں اپنا نمایاں کاروبار برقرار رکھا ہے لیکن ہندوستانی کمپنیوں میں ٹی سی ایس ، انفوسیس، وپرو اور ایل ٹی آئی مائینڈ ٹری کمپنیوں نے اپنی بہتر حصہ داری کے ذریعہ ہندوستان کا مقام روشن کیا ہے ۔ عالمی سطح پر آئی ٹی شعبہ میں accenture نے عالمی مارکٹ میں 109.7 بلین ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔ اے ڈی پی کمپنی 92.7 بلین ڈالر آئی ٹی کاروبار کے ذریعہ دوسرے مقام پر ہے۔ ہندوستان کی ٹی سی ایس نے آئی ٹی شعبہ میں 81.5 بلین ڈالر کاروبار کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ ہندوستان کی ہی انفوسیس کمپنی نے 50.2 بلین ڈالر کا کاروبار کیا۔ ٹکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے معاملہ میں ہندوستان نے عالمی سطح پر اپنی سبقت کو برقرار رکھا ہے۔ 11 عالمی اداروں نے چار ہندوستانی کمپنیوں کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان زندگی کے تمام اہم شعبہ جات میں عصری ٹکنالوجی سے مربوط عوامی خدمات کو متعارف کر رہا ہے۔ مستقبل میں ٹکنالوجی سرویسز کے معاملہ میں ہندوستانی ادارے مزید بہتر مظاہرہ کرسکتے ہیں۔1/k/m/b