انوار العلوم کالج کے فارغین کی بیرون ممالک منفرد اعلیٰ خدمات

   

پروگرام ’’محفل رنگ و نور ‘‘ سے پروفیسر احمد بیگ، پروفیسر محمد عبدالرزاق و میمن حاجی سجاد کا خطاب
حیدرآباد 7 فبروری (پریس نوٹ) انوار العلوم کالج (خود مختار ادارہ) گرلز سیکشن کے زیر اہتمام طالبات کے لیے کلچرل پروگرام زیر سرپرستی سیکرٹری انوار العلوم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن نواب محبوب عالم خاں و جنرل سیکرٹری انوار العلوم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن نواب مجاہد عالم خاں منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر آف انوار العلوم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس پروفیسر احمد بیگ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور خطاب کیاپرنسپل انوارالعلوم کالج پروفیسر محمد عبدالرزاق اور وائس پرنسپل ڈاکٹر شفیق الرحمان کوآرڈینیٹر آئی کیو اے سی ڈاکٹر مہدی بانو اور ڈائریکٹر آف کلچرل پروگرام میمن حاجی سجاد نے مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی کنوینر محترمہ محی فاطمہ المعروف صبیحہ تبسم کارروائی چلائی جبکہ معاونین کی حیثیت سے ڈاکٹر عاصم خان ،ڈاکٹر یاسمین بانو اور ڈاکٹر محمد سلیم نے خدمات انجام دیں طالبات کے لیے منعقد کیے گئے اس خصوصی اور منفرد پروگرام کو “محفل رنگ و نور ” کا نام دیا گیا تھا اس پروگرام میں طالبات نے انتہائی پرجوش انداز میں اپنے ثقافتی و تعلیمی جوہر دکھائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر احمد بیگ نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ آج کے اس مسابقتی دور میں تعلیم کے میدان میں ہر لحاظ سے اپنے آپ کو آگے رکھنے کی کوشش کریں نہ صرف تعلیم بلکہ مختلف شعبوں میں اپنا اپنے والدین اور اپنے کالج و اساتذہ کا نام روشن کریں انہوں نے اس مقابلے میں مظاہرہ کرنے والی طالبات کو دلی مبارکباد پیش کی کہ وائس پرنسپل پروفیسر محمد عبدالرزاق نے انوار العلوم کالجس کو ملت اسلامیہ کے لیے ایک عظیم الشان تحفہ قرار دیا اور اس سلسلے میں نواب شاہ عالم خاں ،نواب محبوب عالم خان اور نواب مجاہد علم خاں کی انتہائی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے سرپرستوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنی لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور جتنا ممکن ہو سکتا ہے انہیں اعلی سے اعلی تعلیم سے آراستہ کریں وائس پرنسپل ڈاکٹر شفیق الرحمان نے بھی پروگرام ’’محفل رنگ و نور‘‘ کے انعقاد پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبات زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں انہوں نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ صرف انٹر ڈگری تک اپنی تعلیم کو محدود نہ رکھیں بلکہ تعلیم کے میدان میں اپنی مزید جدوجہد جاری رکھیں کیونکہ تعلیم کے بنا ایک اچھے اور مہذب شہری کی پہچان ممکن نہیں ہے انہوں نے انوار العلوم کے فارغ طلبہ کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے آس پاس کے علاقوں میں جہاں تک ممکن ہو سکے غریب اور مجبور طلبہ و طالبات کی تعلیم کے سلسلے میں رہنمائی کریں۔ طالبات نے انتہائی پرجوش انداز میں اپنے تعلیمی جوہر دکھائے تمثیلی مشاعرہ، بیت بازی ،نعتیہ مقابلے، اور گیتوں کے مقابلے بھی منعقد ہوئے تمثیلی مشاعرے میں بہادر شاہ ظفر کا رول طالبہ زوحا سراج نے کیا جبکہ طالبہ امیصہ نے سلیمان خطیب مرحوم کی مزاحیہ نظم پیش کرتے ہیں خوب داد حاصل کی۔ طالبہ صوفیہ ترنم نے جون ایلیاء کا کلام سناتے ہوئے سامعین کو محظوظ کیا۔