انو ملک کا کیس بند ہونا نیشنل کمیشن کی نااہلی کی مثال

   

٭ قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) کی جانب سے بالی ووڈ کے موسیقار انو ملک کے خلاف جنسی ہراسانی کا کیس بند کردینے پر ردعمل میں اداکارہ تنوشری دتہ نے کہا کہ یہ این سی ڈبلیو کی نااہلی اور فضول ہونے کی ایک اور مثال ہے۔ تنوشری نے #MeToo موومنٹ میں اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ تاہم، ان کے کیس میں ملزم کو کبھی طلب نہیں کیا گیا۔ تنوشری نے انوملک کے معاملے پر کہا کہ دیگر کیسوں کی طرح اس بار بھی این سی ڈبلیو پر بھاری کرپشن اور جانبدارانہ انداز میں کام کرنے کا شبہ ہے۔