انٹرسکنڈ ایئر کے تمام ناکام طلبہ کامیاب

,

   

حکومت کا فیصلہ ،نتیجہ میں کمپارٹمنٹل پاس درج کیا جائے گا
حیدرآباد: حکومت نے انٹرمیڈیٹ سکنڈ ایئر میں ناکام ایک لاکھ 47 ہزار طلبہ کو سپلیمنٹری امتحانات کے بغیر کامیاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ نتائج کے بعد ری کاؤنٹنگ اور ری ویریفیکیشن کیلئے تقریباً 73,000 طلبہ نے درخواست دی ہے۔ اندرون 10 یوم ان کے نتائج جاری کردیئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تمام ناکام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے نتیجہ میں کمپارٹمنٹل پاس تحریر کیا جائے گا ۔ طلبہ 31 جولائی تک کالجس سے میمورنڈم آف مارکس حاصل کرسکتے ہیں ۔ وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب چیف منسٹر نے طلبہ کو پریشانی سے بچانے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ کورونا کے روز انہ بڑھتے وا قعات کے پس منظر میں حکومت نے پہلی تا نویں جماعت کے تمام طلبہ کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں ہے ، لہذا طلبہ کو مسابقتی امتحانات میں شرکت اور ڈگری کورسس میں داخلہ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام ناکام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔