انٹرمیڈیٹ ا متحان میں ایم ایس کے طلبہ کی زبردست کامیابی

   

1106 طلبا ء نے 90% سے اوپر نشانات حاصل کیے
حیدرآباد ۔ /19اپریل : (پر یس نوٹ ) امسال ایم ایس کے طلباء نے انٹرمیڈیٹ ا متحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک نئی تا ریخ رقم کیا اور قو م اور ملت کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔ ایک ہزار سے زائد طلبا ء نے 90% سے اوپر نشانات حاصل کیا۔ جبکہ 20 طلباء نے 98% سے اوپر نشانات لائے۔ دو طلباء نے 987نشانات کے ساتھ سٹی ٹاپر کا مقام حاصل کیا۔ ایم ایس ایجو کیشن اکیڈیمی کے کار پور یٹ آفس میں آج منعقد ایک پر یس کانفرنس میں چیر مین محمد عبدالطیف خان نے ایم ایس طلبا ء کی اس حیر ت انگیز کا میا بی کی جانکاری دیتے ہو ئے بتا یا کہ ان طلباء کی کامیابی نے قو م وملت کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔ ہم اللہ سبحا نہ تعالی کا شکر یہ ادا کر تے ہیں کہ ہمارے طلباء دن بہ دن کامیا بی کی اونچی پر واز کی طرف گا مز ن ہیں ۔ انہوں نے تمام طلبا ء اور اولیا ئے طلبہ ء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کی کڑ ی محنت اور ہمارے اسا تذ ہ کی صحیح رہبری کے سبب اللہ تعالٰی ہمیں اس بڑی کا میا بی سے نواز رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ شام جاری انٹرمیڈیٹ کے ریزلٹ میں 90% سے اوپر نشانات حاصل کرنے والوں میں ایم ایس کے طلباء کی تعداد 1106رہی۔ ریزلٹ کا خلاصہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ : ٭ 16 طلباء نے سال دوم بی پی سی میں 98% سے زائد مارکس حاصل کیا۔٭ 12 طلباء نے /MPC/CEC/MEC (2nd Year)میں 96% سے زائد مارکس حاصل کیا۔٭ 22طلباء نے Bipc (1stYear)میں 97% سے زائد مارکس حاصل کیا۔٭ 58 طلباء نے /MPC/CEC/MEC (1st Year)میں 94% سے زائد مارکس حاصل کیا۔٭ 1106 طلباء نے 90% سے زائد مارکس حاصل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹر سکنڈ ائیرکی دو طلباء صفیہ نشاد (HT.NO.1960220639) اور تزکہ جوانا (HT.NO.1960220457) نے 987 نشانات لا کر سٹی ٹاپر بی پی سی کا پوزیشن حاصل کیا ہے۔ ان دونوں نے 98.7% نشانات حاصل کیا۔ جبکہ بی پی سی فرسٹ ائیر میں مہروز النساء (HT.NO.1960123923) نے 437 نشانات لاکر اسٹیٹ ٹاپر کی پوزیشن حاصل کیا ہے ۔ اس نے کل 440 میں سے 437 نشانات لائے اور اس کا فی صد 99.3% رہا۔جب کہ عائشہ عبدالقدیر نے ایم پی سی میں 983 نشانات لائے ۔ ایم ایس ایجو کیشن اکیڈیمی کی انتظامیہ نے آج ایم ایس کے تمام کامیاب طلباء کو اعزاز سے نوازا اور اولیا ئے طلبہ ء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کی کڑ ی محنت اور ہمارے اسا تذ ہ کی صحیح رہبری کے سبب اللہ تعالٰی ہمیں اس بڑی کا میا بی سے نواز رہا ہے ۔ ایم ایس مینجمنٹ کے سینئر ڈائرکٹر معظم حسین نے پریس کو بتایا کہ اللہ کے کرم سے امسال کے انٹرامتحان میںایم ایس کے طلبا ء کی ایک بڑی تعداد نے نمایاں نشانات سے سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک نئی تا ریخ رقم کیا اور قو م اور ملت کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے بتایا کہ ایم ایس مینجمنٹ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ طلباء کو بہترین سے بہترین اساتذہ اور تمام لازمی انفراسٹرکچر مہیا کرا تا ہے تا کہ وہ شاندار نتائج لائیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ ایم ایس کی طرز تعلیم ہی یہ ہے کہ یہاں کے پاس آوٹ طلباء اپنے عملی زندگی میں ایک کامیاب کامل مسلمان بن کرزندگی گزاریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 14 برسوں سے ایم ایس کے طلباء انٹر کے امتحان میں لگاتار اسٹیٹ لیول ٹاپ مارکس لانے کی روایت بنا چکے ۔ گزشتہ برس بھی انٹر کے نتائج میںایم ایس کی کارگردگی شاندار رہی۔انٹر فرست ائیر میں دو طالبات نے اسٹیٹ پہلا رینک حاصل کیا جبکہ انٹر سکنڈ ائیر میں ایک طالبہ نے 990/1000 لاکر سٹی پہلا رینک کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ وہیں ڈگری کے امتحان میں ایم ایس کے طلباء نے یونیورسٹی دوسرا رینک حاصل کیا ہے۔ اور حالیہ جاری IITs (Mains) کے امتحان میں ایم ایس کے11 طلباء نے 99%سے بھی زیادہ نشانات حاصل کر کے نمایاںکامیابی حاصل کی اور UCEED میںتین طلباء نے AIR رینک حاصل کیا۔