انٹرمیڈیٹ سال اول کے 29 طلبا پر بدعنوانیوں کا الزام

   

حیدرآباد 12 مارچ ( آئی این این ) انٹرمیڈیٹ سال اول کے کم از کم 29 طلبا پر نقل نویسی یا بدعنوانیوں کا الزام ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ریاضی ‘ زوالوجی اور تاریخ کے امتحانات آج تلنگانہ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے منعقد کئے گئے ۔ جملہ 29 طلبا کو نقل نویسی پر بک کیا گیا جن میں سوریہ پیٹ اور حیدرآباد کے پانچ پانچ طلبا ‘ پیدا پلی کے چار ‘ کھمم اور نظام آباد کیتین تین اور نرمل ‘ کریمنگر ‘ جگتیال ‘ ورنگل رورل ‘ بھدرادری ‘ میدک ‘ سنگا ریڈی ‘ ونپرتی اور رنگا ریڈی کا ایک ایک طالب علم شامل ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آج امتحانت میں جملہ 16,257 طلبا غیر حاضر بھی رہے ہیں۔