انٹرمیڈیٹ طالبہ کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 23جولائی ( سیاست نیوز) میرپیٹ کے علاقہ میں انٹر کی طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی نے ہاسٹل سے گھر واپس ہونے کے بعد یہ انتہائی اقدام کیا اور اس نے اپنا ٹرانسفر سرٹیفیکٹ بھی حاصل کرلیا تھا جس کا ایک ماہ قبل داخلہ کروایا گیا تھا ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 17سالہ کماری مونیکا جو جلیل گوڑہ علاقہ کے ساکن شخص پیدیا کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی کو گذشتہ ماہ داخلہ کروایا گیا تھا ۔ لڑکی کو شاہد ہاسٹل میں رہنا پسند نہیں تھا اور وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے کل ہاسٹل سے واپسی کے بعد خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔