لکچررس کی ڈیوٹی سے غیرحاضری، خانگی کالجس انتظامیہ کے رویے پر سید عمر جلیل کی برہمی
حیدرآباد ۔ 6 نومبر (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر امتحانات کے جوابی بیاض کی جانچ کرنے کے معاملے میں ڈیوٹی مختص کرنے کے باوجود لکچررس غیرحاضر ہورہے ہیں بالخصوص خانگی کالجس کے لکچررس بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے احکامات کو نظرانداز کررہے ہیں۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ کالجس انتظامیہ کی جانب سے لکچررس کو رلیو نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ ڈیوٹی سے رجوع نہیں ہورہے ہیں جس کے نتیجہ میں جوابی بیاض کی جانچ سست رفتار سے چل رہی ہے۔ حال ہی میں انٹر فرسٹ ایئر کے امتحانات کا عمل مکمل ہوا ہے جس کے بعد انٹربورڈ کی جانب سے جوابی بیاض کے جانچ کا آغاز کیا گیا ہے۔ سرکاری اور خانگی کالجس کے لکچررس کیلئے ڈیوٹی الاٹ کی گئی ہیں تاہم کئی لکچررس ڈیوٹی سے رجوع نہیں ہورہے ہیں۔ چند مراکز پر پرچوں کی جانچ کیلئے 35 فیصد سے کم حاضری درج ہورہی ہے بالخصوص حیدرآباد اور ضلع رنگاریڈی میں 35 تا 40 فیصد لکچررس نے رپورٹ کیا ہے۔ اضلاع محبوب نگر اور ورنگل میں حاضری کا تناسب 70 تا 80 فیصد ہے۔ بیشتر اضلاع میں حاضری کا تناسب کم ہونے کی اطلاعات ہیں جس کا سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عمر جلیل نے سخت نوٹ لیا ہے۔ انہوں نے انٹرمیڈیٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس اور نوڈل آفیسرس کا آن لائن اجلاس طلب کرتے ہوئے جوابی بیاض کی جانچ کے مراکز سطح پر حاضری کے تناسب کا جائزہ لیا ہے۔ عہدیداروں نے انہیں بتایا کہ گریٹر حیدرآباد کے بشمول چند اضلاع کے خانگی کارپوریٹ کالجس کی جانب سے کلاسیس کے انعقاد کا بہانہ کرتے ہوئے لکچررس کو ڈیوٹی پر روانہ نہ کرنے کی شکایت کی ہے۔ خانگی و کارپوریٹ کالجس کے رویہ پر سید عمر جلیل نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ن