انٹرنیشنل فلائیٹس پر پابندی میں 30 ستمبر تک توسیع

   

نئی دہلی : کورونا کی تیسری لہر کا خطرہ تیزی سے بڑھنے لگا ہے۔ نئے کیسیس میں اضافہ ہورہا ہے ۔موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے شیڈول انٹرنیشنل کمرشیل فلائٹ پر لگی پابندی کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ کمرشیل فلائٹ پر یہ روک 30 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ یہ جانکاری ڈی جی سی اے کی طرف سے دی گئی ہے۔ اس سے پہلے ڈی جی سی اے نے ہندوستان اور ہندوستان کیلئے شیڈول انٹرنیشنل فلائٹس سروس کو 31 اگست تک کیلئے معطل کیا تھا۔ اب اس کو ایک ماہ کیلئے مزید بڑھا کر 30 ستمبر تک کردیا گیا ہے۔ تاہم یہ روک انٹرنیشنل کارگو فلائٹ پر لاگو نہیں ہوگی۔