انٹر سیکنڈ ایئر کے دو مضامین کا امتحان 4 اضلاع میں نقل نویسی کے 57 معاملات درج

   

حیدرآباد۔/12 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے تحت آج انٹر سیکنڈ ایئر فزکس پیپرII ، اکنامکس پیپر II کے امتحانات ہوئے۔ دونوں امتحانات کیلئے 465403 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا تھا جبکہ 450625 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔ غیر حاضر امیدواروں کی تعداد14778 درج کی گئی جو مجموعی طور پر 3.1 فیصد ہوتے ہیں۔ ریاست کے چار اضلاع میں نقل نویسی کے 57 معاملات منظر عام پر آئے جو امتحانات کے آغاز کے بعد سے ایک دن میں سب سے زیادہ کیسیس ہیں۔ جئے شنکر بھوپال پلی ضلع میں 27 اور نظام آباد میں26 نقل نویسی کے معاملات درج کئے گئے۔ پدا پلی میں 3 اور حیدرآباد میں ایک معاملہ درج کیا گیا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مبصرین نے بھوپال پلی، گدوال، نظام آباد، میدک، ملکاجگیری اور حیدرآباد کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ ریاست بھر میں امتحانات پُرامن طور پر جاری ہیں۔1