حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے تحت انٹر فرسٹ ایئر کیمسٹری پیپرI اور کامرس پیپر I مضامین کے امتحانات آج منعقد ہوئے۔ بورڈسکریٹری کے مطابق دونوں مضامین کیلئے 514400 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا تھا۔ امتحانات میں 491991 امیدواروں نے شرکت کی جبکہ22409 غیر حاضر رہے جو مجموعی تعداد کا 4.3 فیصد ہے۔ 4 اضلاع میں نقل نویسی کے 12 معاملات منظر عام پر آئے جن میں جگتیال 8 ، نظام آباد 2 ، وقارآباد اور کریم نگر میں فی کس ایک درج کیا گیا۔ ریاست بھر میں انٹر میڈیٹ امتحانات پُرامن انداز میں جاری ہیں ۔ پرچوںکے افشاء کے واقعات کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ نقل نویسی کی صورت میں کالجس انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔1