انٹر میڈیٹ امتحانات کیلئے 9.25 لاکھ طلبا کا اندراج

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے 9.25 لاکھ طلبا نے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے ۔ امتحانات کا یکم مئی سے آغاز ہونے والا ہے ۔ جملہ 94,793 طلبا نے سال اول اور 83,712 طلبا نے سال دوم کی فیس ادا کی ہے ۔ یہ طلبا سرکاری جونئر کالجس کے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ سال حال امتحان میں شرکت کرنے والے سرکاری جونئیر کالجس کے طلبا کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔