انٹر میڈیٹ کے ہال ٹکٹ آن لائن ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت

   

حیدرآباد۔/25 فروری، ( سیاست نیوز)تلنگانہ میں انٹر امتحانات کیلئے طلبہ کے ہال ٹکٹ جاری کردیئے گئے ۔ پرنسپلس کو لاگ ان کرکے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت ہے۔ طلبہ خود ویب سائیٹ سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ انٹر میڈیٹ کے امتحانات 28 فروری تا 19 مارچ ہونگے۔ ریاست میں 9.8 لاکھ سے زائد امیدوار امتحانات میں حصہ لیں گے۔ انٹرفرسٹ ایئر طلبہ ایس ایس سی ہال ٹکٹ نمبر اور تاریخ پیدائش داخل کرکے ہال ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ سیکنڈ ایئر طلبہ رول نمبر اور فرسٹ ایئر ہال ٹکٹ نمبر سبمٹ کرکے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔1