ڈیلی اسٹار کی خبر کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے کہ فٹ بال کے میدان پرافرتفری ختم ہونے کے بعدسڑکوں پر بھگدڑ کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔
جاکارتا۔ہفتہ کی رات انڈونیشیاء میں ایک فٹ میاچ کے دوران پیش ائے تشدد کے واقعات میں کم ازکم 174افراد کی موت ہوئی ہے۔
مرنے والوں میں بچے اورپولیس عہدیداران شامل ہیں۔ انڈونیشیاء کے ایسٹ جاوا صوبے کے شہر ملنگ کے کانجوروہان اسٹیڈیم میں یہ میاچ کھیلا جارہا تھا۔
ڈیلی اسٹار کی خبر ہے کہ آبامیدان پر روایتی مخالف پیرسا بئے کے ہاتھوں اریما فٹبال کلب کی شکست کے سبب بڑے تعداد میں اس کے حامی میدان پر اتر گئے اورتشدد پھوٹ پڑا‘ 100سے زائد فٹ بال شائقین کے دو پولیس افسران کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
سوشیل میڈیا پر ایسی کئی تصویریں رونماہوئی ہیں جس میں مداحوں کوحصار توڑ کر میدان سے باہر بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیاہے‘ کیونکہ ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے موقع پر آنسو گیس کا استعمال کیاتھا۔
ڈیلی اسٹار کی خبر کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے کہ فٹ بال کے میدان پرافرتفری ختم ہونے کے بعدسڑکوں پر بھگدڑ کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔
اتوار کی دوپہر کوایسٹ جاوا کے گورنر ایمل دردک نے مقامی میڈیا کوبتایاکہ کم ازکم174لوگ بھگدڑ میں مرے گئے ہیں۔دیگر سرکاری عہدیداروں کے ذرائع نے تعداد کو129اور182کے درمیان کی ہے۔