انڈونیشیامیں 6.1 کی شدّت کا زلزلہ

   

جکارتہ : انڈونیشیا کے جنوب میں 6.1کی شدّت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔امریکن جیولوجک ریسرچ سینٹرUSGS کے مطابق زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کے شہر بانجار سے 102 کلو میٹر جنوب میں تھا۔زلزلے کی شدّت 6.1اور زیرِ زمین گہرائی 68 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔