انڈونیشیا میں زلزلہ کے جھٹکے

   

جکارتہ، 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے کوٹہ ٹرنٹ علاقے میں ہفتہ کو 5.4 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکہ کے ارضیاتی مرکز نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.4 تھی اور اس کا مرکز 1.601 ڈگری شمالی طول البلد اور 126.5726 ڈگری مشرقی طول البلد میں زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔مرکز نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق تین بج کر 36 منٹ پر آیا۔ زلزلہ سے فی الحال کسی بھی طرح کے نقصان کی فی الحال کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔