انڈونیشیا میں سڑک حادثے میں آٹھ ہلاک،30زخمی

   

جکارتہ۔19جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے جاوا صوبے میں ایک بس پلٹنے سے آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 30دیگر زخمی ہوگئے ۔ضلع کے چیف پولیس افسر ٹیڈی فینانی کے مطابق گاڑی ڈرائیور سبنگ ضلع کے پاتساری روڈ سے گزرنے کے دوران گاڑی کو کنٹرول نہیں کرپایا۔بس میں 58گھریلو مسافر سوار تھے ۔وہ بندونگ ضلع میں تانگبون پیراہو آتش فشاں کے سفر پر نکلے تھے ۔پولیس کے مطابق اس جان لیوا حادثے کی وجہ سے ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے اور پولیس ابھی جانچ کررہی ہے ۔انڈونیشیا کے سپتونو کے ترجمان نے کہا کہ اس حادثے میں 10لوگوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور 20دیگر معمولی طورپر زخمی ہوئے ہیں۔ صوبائی پولیس نے بس حادثوں کی وجہ سے پوناک سیاح ریسارٹ کے آس پاس پرانی بسوں کے گزرنے پر پابندی لگادی ہے ۔