انڈونیشیا نے جزوی طور پر سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ

   

جکارتہ: انڈونیشیا حکومت نے کورونا کے نئے اسٹرین کے خطرے کے پیش نظر سبھی ممالک کے شہریوں کے لئے یکم جنوری سے 14 جنوری تک جزوی طور پر اپنی سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر خارجہ ریتنو مارسوری نے بتایا کہ یہ ضابطہ ممالک کے افسران اور وزیروں پر نافذ نہیں ہو گا لیکن ان لوگوں کو کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔غیر ملکی شہری جو 31دسمبر تک یہاں آئیں گے انہیں کورونا کی نیگیٹیو رپورٹ دکھانے کے بعد ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
ان کی آمد سے 48 گھنٹے پہلے کی رپورٹ تسلیم کی جائے گی اور انڈونیشیا پہنچنے پر ان کا دوبارہ کورونا ٹسٹ کیا جائے گا۔وزیر نے بتایا کہ دونوں پی سی آر ٹسٹ کے نتاج نیگیٹیو آنے پر غیرملکیوں کو پانچ دنوں کے لئے کوارنٹائن میں رہنا ہوگا، جس کے بعد ایک بار پھر ان کا کورونا ٹسٹ کیا جائے گا۔ اگر رپورٹ نیگیٹیو آتی ہے تو وہ اپنا سفر مکمل کرسکیں گے ۔اس دوران جو انڈونیشیا کے شہری بیرون ممالک سے واپس آنا چاہتے ہیں، وہ بھی پی سی آر ٹسٹ کرواکر ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔