انڈونیشیا کا قافلہ عمرہ کیلئے جدہ پہنچ گیا

   

جدہ ۔ انڈونیشیا سے عمرہ زائرین کا ایک اورکاررواں جدہ کے کنگ عبدالعزیزایر پورٹ پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق امیگریشن کارروائی کے بعد عمرہ زائرین کو ایرپورٹ سے براہ راست مکہ کے ہوٹل پہنچا دیاگیا جہاں وہ تین دن قرنطینہ میں رہیں گے اس کے بعد عمرہ ادا کریں گے۔انڈونیشیائی عمرہ زائرین کی جدہ آمد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں مہمان زائرین کو خوشی کے جذبات سے سرشار دکھایا گیا ہے۔ جدہ ایر پورٹ پرامیگریشن کی ساری کارروائی حفاظتی تدابیر کے ساتھ ہورہی ہے۔یاد رہے کہ شاہی ہدایت پر عمرہ اور زیارت کی چار مرحلوں میں تدریجی بحالی ہو رہی ہے۔ اتوار یکم نومبر کو تیسرے مرحلے کے آغاز پر پاکستان اور انڈونیشیا سے عمرہ زائرین کا پہلا کاررواں جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایرپورٹ پہنچا تھا۔کووڈ19 کی وبا کو پھیلاو سے روکنے اور زائرین کی صحت وسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری حفاظتی تدابیر کے ساتھ زائرین کو مملکت آنے کی اجازت دی گئی ہے۔