ڈھاکہ: ہندوستانی ہائی کمشنر پرنئے ورما نے چہارشنبہ کو کہا کہ ہندوستان دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے ۔ہم بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں،” ورما نے بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ میں خارجہ امور کے مشیر محمد توحید حسین کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا۔عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے اور 5 اگست کو سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی ہندوستان روانگی اور بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد حسین سے ہندوستانی ہائی کمشنر کی یہ پہلی ملاقات ہے ۔ورما نے کہاکہ آج کی ملاقات صرف ایک اخلاقی ملاقات تھی۔ کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔ کوئی خاص بات نہیں ہوئی۔ ہندوستان دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں عبوری حکومت کے ساتھ کام جاری رکھنے کا منتظر ہے ۔ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔