کانگریس لیڈر مکل واسنک نے اعلان کیاکہ نئی دہلی‘ ویسٹ دہلی اور ساوتھ دہلی اور ایسٹ دہلی سیٹوں پر اے اے پی مقابلہ کریگی وہیں کانگریس چاندنی چوک‘ نارتھ ایسٹ دہلی او رنارتھ ویسٹ دہلی کی سیٹوں پر مقابلہ کریگی۔
نئی دہلی۔مذکورہ اے اے پی دہلی میں لوک سبھا کی چار سیٹوں اور کانگریس تین سیٹوں پر مقابلہ کریگی مذکورہ پارٹیو نے ہفتہ کے روز یہ اعلان کیاہے کیونکہ انہوں نے قومی درالحکومت‘ گجرات‘ گوا او رہریانہ میں سیٹوں کی تقسیم کے انتظامات کااعلان کیاہے۔
دہلی میں یہاں سات پارلیمانی حلقہ ہیں اور تمام پر بی جے پی نے 2019میں جیت حاصل کی ہے
ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر موکل واسنک نے اعلان کیاکہ نئی دہلی‘ ویسٹ دہلی اور ساوتھ دہلی اور ایسٹ دہلی سیٹوں پر اے اے پی مقابلہ کریگی وہیں کانگریس چاندنی چوک‘ نارتھ ایسٹ دہلی او رنارتھ ویسٹ دہلی کی سیٹوں پر مقابلہ کریگی۔
انہوں نے کہاکہ ”گجرات میں اے اے پی بھروچ اور بھاؤنگر وہیں کانگریس ریاست کی باقی 24سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کریگی۔ ہریانہ میں اے اے پی کروکشتر لوک سبھا حلقہ پر اپنا امیدوار کھڑا کریگی۔ کانگریس گوا میں دونوں لوک سبھا سیٹو ں پر اپنے امیدوار کھڑا کریگی“۔
واسنک نے کہاکہ کانگریس چندی گڑھ میں واحد سیٹ پر بھی مقابلہ کریگی۔عام آدمی پارٹی(اے اے پی) لیڈر سندیپ پاٹھک نے کہاکہ اے اے پی او رکانگریس نے پنجاب میں لوک سبھا کا الیکشن علیحدہ طور پر لڑنے کا فیصلہ کیاہے۔
واسنک نے کہاکہ حالانکہ دو پارٹیاں علیحدہ انتخابی نشان پر میدان میں ہوں گی اس کے باوجود دہلی میں تمام سات سیٹوں پر کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے وہ کام کریں گے۔ کانگریس اور اے اے پی انڈیا بلاک کا حصہ ہیں جو عام انتخابات سے قبل بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے اپوزیشن کا تیار کردہ بلاک ہے۔