انڈیا بمقابلہ آسڑیلیا۔ دوسرے ایک روزہ میاچ کے دوران شادی کی تجویز نے دل جیت لیا۔ ویڈیو

,

   

اس تجویز کو لڑکی نے قبول کیا اور مبصرین اور مذکورہ کھلاڑیوں نے میاچ میں اس دل کو چھولینے والے لمحے سے لطف اندوز ہوئے

سڈنی۔ جب آسڑیلیا اور انڈیا میدا ن میں دوسرے ایک روز ہ میاچ میں میدان پر ایک دوسرے کے مدمقابل تھے‘ یہاں پر اتوار کے روز سڈنی کے کرکٹ میدان میں کے اسٹانڈ میں ایک وہ شخص بھی موجود تھاجس کو اپنی زندگی کا ساتھی تلاش کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ایک شخص جو ہندوستانی ٹیم کی جرسی پہنے ہوئے تھا اپنے گھٹنوں پر جھک کر اپنے محبوبہ کو شادی کی تجویز پیش کرتا ہے جبکہ میزبان ٹیم بڑے اسکور کا تعقب کررہی تھی۔

جبکہ معشوقی نے میزبان ٹیم کی پیلے رنگ کی ٹی شرم پہنے ہوئے تھی۔اس تجویز کو لڑکی نے قبول کیا اور مبصرین اور مذکورہ کھلاڑیوں نے میاچ میں اس دل کو چھولینے والے لمحے سے لطف اندوز ہوئے۔

اسڑیلیا کے ال روانڈر گلین میکسل نے میدان سے اس جوڑے کو مبارکباد پیش کی اور ان کی جانب سے جوڑے کی ستائش بھی کی گئی

ہندوستان نے 390 رن کا تعقب کرتے ہوئے بہتر شروعات کی جس میں شیکھر دھون اور میانک اگروال نے 58رن کی پارٹنر شب شامل ہے مگر اٹھویں اوور میں جوش ہزلی ووٹ نے انہیں برخواست کردیا۔

دھون نے 23گیندوں میں 30رن بنائے۔ اگلے اوور میں پیٹ کیومنس کے گیند پر اگرول28رن بنانے کے بعد شکار ہوئے۔

کپتان ویراٹ کوہلی نے93رنوں کی شاندار اننگ کھیل کر تیسرے وکٹ کے طور پر اسٹانڈ میں واپس چلے گئے۔

اس طرح دوسرے ایک روزہ میاچ میں بھی آسڑیلیا کے مقابلے ہندوستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے