انڈیا بمقابلہ پاکستان۔اشیاء کپ2023‘ ویراٹ کوہلی اور کے ایل راہول کی شاندار نصف سنچریاں

,

   

بارش کے خطرے کے دوران ہندوستانی ٹیم نے اپنی بلے بازی کا دوبارہ آغاز کیا۔ ویراٹ کوہلی اور کے ایل راہول نے نصف سنچریاں بناتے ہوئے اب بھی بلے بازی کررہے ہیں۔ اشیاء کپ2023کے اس اہم میاچ کی شروعات حالانکہ تاخیر سے ہوئے ہے۔

میاچ کی شروعات40منٹ تاخیر سے ہونے کے باوجود پچاس اورس کا کھیل ہی کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اس فیصلے جس میں کہاگیا ہے کہ ہندوستان او رپاکستان کے لئے ایک محفوظ دن مقرر کیاجائے گا اور اس کے علاوہ فائنل میاچ کے لئے بھی محفوظ دن مقرر کرنا ایک متنازعہ فیصلہ بنا گیاہے۔

انڈیا بے بلے بازی کرتے ہوئے 41.5اورس میں 260رن بنالئے تھے جس میں ویراٹ کوہلی کے 64گیندوں میں 63رن او رکے ایل راہول کے 86گیندوں میں 75رن شامل ہیں