احمدآباد : ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو آج پہلے ونڈے انٹرنیشنل میں آسانی سے 6 وکٹس سے ہرایا۔ کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسپنر یوزویندر چہل نے 4/49 کے ذریعہ کیرن پولارڈ زیرقیادت ٹیم کو بڑی زک پہنچائی اور 176 پر آل آؤٹ کرنے میں نمایاں رول ادا کیا جس پر انہیں میچ ایوارڈ ملا۔ جوابی اننگز میں ٹیم انڈیا نے محض 28 اوورس میں 178/4 کے ساتھ جیت درج کرائی۔ روہت نے 60 رنز بنائے۔