انڈین کرنسی کو کرپٹو میں بدلنے کا دھوکہ ، 5 افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : انڈین کرنسی کو کرپٹو کرنسی میں بدلنے کے نام پر انجام دی گئی ڈکیتی کی واردات کو نامپلی پولیس نے حل کرلیا اور 5 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 11.50 لاکھ روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس خیریت آباد زون شلپا ویلی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 31 سالہ سید اعجاز عرف گولی ساکن وجئے نگر کالونی ، 26 سالہ سید ذکریا احمد 26 سالہ سمیر خان 30 سالہ وجیش کمار 31 سالہ فراز حسین کو گرفتار کرلیا جب کہ حمید ، فیصل اور ایک نامعلوم خاتون مفرور بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے تین موبائل فون گیارہ لاکھ پچاس ہزار روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ پولیس کے مطابق مفرور حمید نے یہ ڈکیتی کا منصوبہ بنایا تھا ۔ انڈین کرنسی کو کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرنے پیشکش پر ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا گیا ۔ گرفتار ملزم گلاوت وجیش کمار نے خاتون کے ذریعہ حمید عرف ایس ڈی بھائی سے ملاقات کی ۔ یہ خاتون ان دونوں کی دوست ہے ۔ منصوبہ کے مطابق 11 اکٹوبر کے دن جب شکایت گذار ان کے دفتر واقع ہمالیہ ہوٹل بازار گھاٹ کے قریب پہونچا تو ان ملزمین واردات کو انجام دیا اور مرچ پاوڈر آنکھوں میں چھڑ کر رقم لے کر فرار اختیار کرلی ۔ گرفتار افراد میں سید اعجاز مہدی پٹنم پولیس اسٹیشن سے وابستہ روڈی شیٹر جو 8 مقدمات میں ملوث بتایا گیا ہے ۔ جب کہ سید ذکریا احمد عطا پور پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر بتایا گیا ہے جو تقریبا 15 مقدمات میں ملوث ہے ۔ پولیس مفرور ملزمین کو تلاش کررہی ہے ۔۔ ع a/b