انکم ٹیکس دفاتر میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع دینے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 20جون ( سیاست نیوز) انکم ٹیکس دفاتر میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع دینے والے ایک شخص کو نامپلی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 43سالہ جے رادھا کرشنا جو پیشہ سے باورچی ہے اور آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کا متوطن ہے ۔ اُسے گزشتہ سال چاول کے کاروبار میں بھاری نقصان ہوا تھا اور بعد ازاں اس کی بیوی سے بھی علحدگی ہوگئی تھی ۔ گھریلو حالات اور معاشی تنگی کے نتیجہ میں وہ عادی شرابی ہوگیا اور مقروض ہوگیا ۔ رادھا کرشنا نے محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں سے رقم ہڑپ لینے کا ایک منصوبہ تیار کیا اور اس کے تحت اُس نے 11جون کو گنٹور سے سکندرآباد آیا اور بعد ازاں حیات نگر علاقہ میں پہنچ کر پولیس کے ڈائیل 100 کو فون پر یہ اطلاع دی کہ اُس نے انکم ٹیکس کے دفاتر آئیکر بھون بشیر باغ ، کواڑی گوڑہ گاندھی نگر اور سکندرآباد میں بم نصب کرنے کی اطلاع دی اور ایک کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا ۔ نامپلی پولیس نے اس سلسلہ میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور تحقیقات کے دوران اس پولیس کے پس پردہ جے رادھا کرشنا کے ملوث ہونے کی اطلاع پر حیات نگر علاقہ میں پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ مذکورہ شخص کے خلاف نامپلی ، گاندھی نگر اور سیف آباد میں تین علحدہ مقدمات درج کئے گئے تھے کہ اس نے بم نصب کرنے کی جھوٹی اطلاع دی ت