انکیتا رائنا نے 2019ء پہلا سنگاپور سنگل ٹائٹل جیتا

   

نئی دہلی۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اتوار کو ہندوستانی ٹینس کھلاڑی انکیتا رائنا نے 2019ء سیزن کا پہلا سنگل ٹائٹل جیت کر 25 ہزار ڈالر رقم اپنے نام کرلی۔ انہوں نے ٹاپ سیڈ Arantxa Rus کو فائنل مقابلہ میں شکست دے دی۔ آسٹریلین اوپن کھلاڑی انکیتا نے عالمی نمبر 122 اور ڈچ ٹاپ سیڈ کو ایک گھنٹے 22 ویں منٹ میں 6-2، 6-3 سے ہراکر خطاب اپنے نام کرلیا۔ انکیتا ایشین گیمس برانز میڈلسٹ نے جیت کے بعد بیان دیا کہ ان کیلئے US$25K کا یہ میچ کافی سخت رہا ہے کیونکہ ملبورن کے کوالیفائی کھلاڑی یہاں موجود تھے اور ان کو سیڈیڈ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا۔ اس بارے میں وہ ان کے کوچ ہیمنت بیندرے نے ان کی کافی رہنمائی کی۔ انکیتا فروری کے پہلے ہفتہ میں شروع ہونے والے فیڈ کپ، استھانہ، قزاقستان سے قبل دو اور ٹورنمنٹ کھیلے گی۔