انکیتا لوکھنڈے کو ’اوم‘ کی تحریر پر مشتمل پینٹ پہننے پر ٹرول کا سامنا

,

   

ممبئی۔اپنے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کی وجہہ سے ٹیلی ویثرن اداکارہ انکیتا لوکھنڈے سرخیو ں میں اگئی ہیں کیونکہ اس پوسٹ میں وہ اپنے ماں کے ہاتھوں سے تیار چوٹیوں اور ’اوم‘ کی تحریر پر مشتمل پینٹ زیب تن کئے ہوئے تصویر میں دیکھائی دے رہی ہیں۔

تاہم اس پوسٹ سے متعدد نٹیزنس خوش نہیں ہوئے ہیں۔ ایک صارف نے انکیتا کے تازہ پوسٹ پرلکھا کہ”یقین جانیں۔ پینٹ کا انتخاب ٹھیک نہیں ہے۔

یہ ہوا ہے؟ اور آپ کو اس کااحترام کرنا چاہئے“۔ایک او رصارف نے لکھا کہ”میم اوم لکھا ہوا اس کپڑے کو ہماری شریر پر نہیں ہمارے سر پر ہونا چاہئے۔

باقی آپ سمجھا کرو جئے بھولے اوم او م اوم“۔ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ ان کی سابق بوائی فرینڈ ششانت سنگھ راجپوت کی موت سے وہ کافی خوش دیکھائی دے رہی ہیں۔

تبصرہ کچھ اس طرح کیاگیاہے کہ”او مائی گاڈ آپ بتاؤ اتنا جلدی خوش کیوں ہو؟آپ کو دیکھ کر تو لگاتا ہے کہ آپ کو فرق ہی نہیں پڑتا کے کچھ ہوا بھی ہے تو اتنا سارا ڈرامہ کس لئے؟

اتنے سال جس کے ساتھ رہے ہو وہ دنیا چھوڑ کر چلا گیا ہے اور آپ“۔ ایک اور نے لکھا کہ ”مہربانی فرماکر اس طرح کا لباس نہ پہنیں اوم کا احترام کریں“

انکیتا لوکھنڈے کا پوسٹ

ششانت سنگھ راجپوت کی 14جون کواچانک موت کے بعد سے مذکورہ ’پویترا رشتہ“ کی اداکارہ سرخیوں میں ائی تھیں۔

موت کے اس معاملے میں وہ متوفی اداکار کی فیملی کی مدد کررہی ہیں۔