انگریزی میڈیم گورنمنٹ جونئیر کالج نارائن پیٹ کی طالبات کا شاندار مظاہرہ

   

نارائن پیٹ۔ 24 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انگلش میڈیم گورنمنٹ جونیئر کالج نارائن پیٹ کے دو طالبات نے ایم پی سی شعبہ میں ریاست میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیرت میں ڈالدیا ہے۔ ریاست تلنگانہ کے تمام انگلش میڈیم گورنمنٹ کالجوں میں نارائن پیٹ کے طالبات نے سرکاری کالجوں میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے شاندار کامیابی درج کی ہے، پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ، مسٹر پرتاب ریڈی نے سیاست نیوز نارائن پیٹ کے نمائندے سے . بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے کالج کے ایم پی سی گروپ میں انگلش میڈیم کی دو طالبات صفورا نورین بنت احمد معین الدین نے 1000/959 نمبر اور طاہرہ نورین بنت احمد معین الدین نے 1000/915 نمبر لے کر ریاست بھر میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔