انگلش ٹیم پہلے ٹسٹ کیلئے تیار : ای سی بی

   

راولپنڈی ۔ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹسٹ نہیں ہوئے ہیں اور وہ کورونا سے متاثر نہیں ہیں جبکہ راولپنڈی ٹسٹ کل کھیلنے کے لیے کھلاڑی تیار ہیں۔ ترجمان ای سی بی کے مطابق انگلینڈ کے کھلاڑیوں میں کورونا کی علامات ظاہر بھی نہیں ہوئیں، میڈیکل پینل کھلاڑیوں کا معائنہ کررہا ہے۔ ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں کی صحت معمول کے مطابق ہے، پلیئرز آرام کی غرض سے اسٹیڈیم نہیں آئے۔ ترجمان ای سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کو وائرل انفیکشن ہوا ہے جو معمول کی بات ہے۔