انگلش کرکٹرس بیمار، ٹرافی کی رونمائی ملتوی

   

راولپنڈی ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی ملتوی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت کی ناسازی کے باعث تقریب ملتوی ہوئی جو اب کل ٹسٹ میچ شروع ہونے سے قبل کی جائے گی۔ ذرائع نے کہا ہے کہ بین اسٹوکس اور بابر اعظم کل ٹسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ راولپنڈی میں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اور 7 کھلاڑیوں سمیت اسکواڈ کے 14 افراد بدہضمی کا شکار ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کئی کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ کے افراد کی طبیعت خراب ہے، پلیئرز وائرل انفیکشن کے باعث گراؤنڈ میں نہیں آئے۔