انگلینڈ ٹسٹ ٹیم کی پاکستان آمد کیپٹن اسٹوکس ٹوئٹ وائرل

   


اسلام آباد: ٹسٹ سیریز کیلئے پاکستان پہنچنے والی انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے اسلام آباد پہنچنے پر ٹوئٹ کیا ہے۔ ٹوئٹر پر انگلش کپتان نے لکھا کہ’’ہائے پاکستان‘‘۔ اسٹوکس کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاکستان پہنچنے سے قبل میڈیا گفتگو کے دوران انگلش آل راؤنڈر نے کہا کہ ہم نے کئی برسوں سے پاکستان میں ٹسٹ میچز نہیں کھیلے۔ ٹسٹ سیریز کے دوران پاکستان میں مختلف کنڈیشنز ہوں گی۔ اسٹوکس نے کہا کہ میں پاکستان کبھی نہیں گیا، سنا ہے وہاں کرکٹ کا بہت جوش پایا جاتا ہے، پاکستان کا دورہ پہلی بار کرنے کیلئے پُرجوش ہوں۔ انگلش کپتان نے مزید کہا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ برصغیر میں رہنے والوں کی زندگی میں کرکٹ بہت اہم کھیل ہے اور ہم بھی وہاں کھیلنے کے منتظر ہیں۔