انگلینڈ کو ٹی 20سیریز میں دوبارہ سبقت، انڈیا کو شکست

   

احمد آباد: انگلینڈ نے میزبان ہندوستان کے خلاف جاری ٹی 20سیریز میں آج دوبارہ سبقت حاصل کرلی جب میزبانوں کو تیسرے میچ میں 8 وکٹس ے واضح شکست ہوگئی۔اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے ویراٹ کوہلی کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبانوں نے محض 24 رنز پر 3 وکٹیں کھودیئے جس کے بعد ٹیم انڈیا کیپٹن کوہلی کے 77 ناٹ آؤٹ کی مدد سے 20 اوورس میں 156/6 اسکور کرپائی۔ تاہم انگلینڈکے بیٹسمینوں کیلئے یہ اسکورکوئی مشکل ٹارگٹ ثابت نہ ہواجیسا کہ اوپنر جاس بٹلر کے 83 ناٹ آؤٹ اور جانی بیرسٹوکے 40 ناٹ آؤٹ کی مدد سے مہمانوں نے 18.2 اوورس میں 158/2 کے ساتھ جیت درج کرائی۔اس کے ساتھ انگلینڈ پانچ میچ کی سیریز میں 2-1 سے آگے ہوگیا۔ چوتھا میچ جمعرات کو مقرر ہے۔