انہیں ”غیرقانونی“ قرار دیتے ہوئے انہوں نے اب تک کے تمام سمنوں کو نظر انداز کردیاہے

,

   

نئی دہلی۔ چیف منسٹر اروند کجریوال مبینہ دہلی شراب پالیسی اسکام سے جڑے منی لانڈرنگ جانچ کے ضمن میں پیر کے روز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو پیش نہیں ہوئے او راے اے پی نے کہاکہ متواتر سمن بھیجنے کے بجائے ایجنسی کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔

یہ ساتواں سمن تھا جس کو کجریوال نے نظر انداز کیاہے۔

پچھلے ہفتہ یہ کہتے ہوئے کہاکہ پوچھ تاچھ کے لئے پیش ہوں ایجنسی نے چیف منسٹر کو ساتواں سمن جاری کیاتھا۔

انہیں ”غیرقانونی“ قرار دیتے ہوئے انہوں نے اب تک کے تمام سمنوں کو نظر انداز کردیاہے۔انہوں نے ای ڈی کو اپنی دستبرداری کے متعلق بھی تحریر کیاہے۔

اے بیان میں اے اے پی نے کہاکہ چیف منسٹر ای ڈی کو پیش نہیں ہوں گے۔ دہلی کی ایک عدالت میں 16مارچ کے روز ای ڈی کے سمنوں کی صداقت کے معاملے میں سنوائی ہوگی او رایجنسی کو چاہئے کہ متواتر سمن ارسال کرنے کے بجائے وہ اس کے احکامات کا انتظار کرے۔

ای ڈی نے ساتواں سمن جاری کرتے ہوئے اس دلیل کو مسترد کردیاتھا کہ کجریوال کی حاضری کے لئے تازہ نوٹس غلط تھا کیونکہ یہ معاملہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے۔