انیل کپور بیٹی سونم کپور کو ڈائرکٹ کریں گے

   

اداکار انیل کپور اپنی بیٹی سونم کپور کو ڈائرکٹ کرنا چاہتے ہیں۔ انیل ان دنوں سونم کے ساتھ ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں کام کررہے ہیں۔ وہ سونم کے کام سے اتنے متاثر ہیں کہ اگر کبھی انہوں نے فلم ڈائرکٹ کرنے کا ارادہ کیا تو اپنی بیٹی کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔ انیل کپور نے بتایا کہ ودھو ونود چوپڑہ اکثر انہیں ڈائرکشن میں قسمت آزمانے کا مشورہ دیتے رہے ہیں، لیکن انہوں نے کبھی ڈائرکٹر بننے کا نہیں سوچا انیل نے کہا سونم ہمیشہ مجھے سرپرائز کردیتی ہے۔ سیٹ پر اور پھر پردے پر وہ ایک دم الگ دکھتی ہے۔ یہی سچا آرٹسٹ ہوتا ہے۔ میں اگر کبھی ڈائرکٹر بنا تو چاہوں گا کہ سونم میری فلم میں ہو ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں انیل کپور ریل لائف میں بھی سونم کے والد کا کردار نبھائیں گے۔ فلم میں راجکمار راؤ اور جوہی چاولہ بھی نظر آئیں گے۔ فلم کا ٹائیٹل انیل کپور کی فلم 1942 اے لو اسٹوری کے ایک گیت سے لیا گیا ہے۔ اس کے ڈائرکٹر شولی چوپڑہ دھار ہے۔