انیمیل پہلے قدم پر جوان کو مات دینے میں ناکام

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکار رنبیرکپور جلد ہی فلم ‘اینیمل’ کے ذریعے باکس آفس پر آنے والے ہیں۔ حال ہی میں رنبیر کپورکی41 ویں سالگرہ کے موقع پر فلم کا ٹیزر جاری کیا گیا، جس میں اداکار انتہائی خطرناک انداز میں نظرآرہے ہیں۔ 2 منٹ 26 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں رنبیرکپور کے علاوہ انیل کپور، بابی دیول اور رشمیکا مندنا بھی شاندار نظر آرہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت میں بنی اینیمل یکم دسمبرکو ریلیز ہوگی۔ فلم کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی یوٹیوب پر دھوم مچا دی، یہ ٹیزر یوٹیوب پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے ۔ رنبیر کپور، رشمیکا مندنا، انیل کپور اور بابی دیول کی فلم ‘اینیمل’ کے ٹیزرکو ایک دن میں 23 ملین ویوز ملے جب کہ شاہ رخ خان کی فلم جوان کو صرف 6 گھنٹے میں 7 ملین ویوز ملے تھے ۔ رنبیرکپور کی فلم اینیمل کو 5 گھنٹے میں صرف 4.4 ملین ویوز مل سکے۔ ایسے میں رنبیرکپور کی فلم کا ٹیزر شاہ رخ خان کی جوان کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔