اواخر مئی یا اوائل جون میں الکٹرانک اشیاء پر 3 تا 5 فیصد اضافہ ہوگا

   

روپئے کی قدر میں کمی ، چین میں لاک ڈاؤن ، روس اور یوکرین جنگ کے سبب قیمتوں میں اضافہ
حیدرآباد /13 مئی ( سیاست نیوز ) گھریلو الیٹرانک اشیاء ٹیلی ویژن ریفریجریٹر ، واشنگ مشین ، ایرکنڈیشنڈ دوسری اشیاء کی قیمتوں میں مئی کی آواخر یا جون کے پہلے ہفتہ میں 3 تا 5 فیصد اضافہ ہونے کے امکانات ہیں ۔ مارکٹ ذرائع نے بتایا کہ روپئے کی قدر گھٹ رہی ہے ۔ اس کے علاوہ درآمدات اور پیداواری لاگت میں اضافہ ہونے کے سبب صارفین پر ایک اور مالی بوجھ عائد ہو رہا ہے ۔ بالخصوص ڈالر کے مقالبہ ہندوستان کرنسی کی قدر گھٹ رہی ہے ۔ بیرونی ممالک الکٹرانک اشیاء منگائی جاتی ہے ۔ روپئے کی قدر میں کمی سے الکٹرانک اشیاء مہنگی ہو رہی ہے ۔ چین میں کورونا کیسیس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی کنٹرنکرس شنگھائی کے بندرگاہ پر بپھنسے ہوئے ہیں اس معاملے میں ہندسوتان کا بہت زیادہ غیر ملکی اشیاء پر انحصار ہے ۔ اس سے بھی ہندوستانی صنعت کو مختلف مسائل کا سامنا ہے ۔ ان وجوہات کی وجہ سے الکٹرانک اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ کنزیومر الکٹراکنس اینڈ اپلائنسیز مینوفیکچررز اسوسی ایشن کو خدشہ ہے کہ اگر روپئے کی قدر مزید گھٹتی ہے تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا ۔ مختلف کمپنیوں کے حوالے سے یہ اشارے مل رہے ہیں کہ الکٹرانک اشیاء درآمد کرنے کے معالمے میں گذشتہ دو سال سے کورونا کا اثر پڑا ہے۔ اس سال حالات ٹھیک ہے مگر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ، چین میں کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ اور روپئے کی قدر میں گراوٹ صنعتوں کیلئے بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے ۔ جو الکٹرانک اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے ۔ ن