اوساکا نے خطاب جیت لیا

   

اوساکا۔23 سمتبر (سیاست ڈاٹ کام ) پین پیسیفک اوپن ٹینس کے فائنل میں میزبان ملک کی کھلاڑی ناؤمی اوساکا نے اپنی سرزمین پر اولین ڈبلیو ٹی اے ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔انہوں نے روس کی اناستاسیا پیولی چینکوا کو 6-2 اور 6-3 سے شکست دی۔علاوہ ازیں کوریا اوپن ٹینس کے فیصلہ کن مقابلے میں چیک جمہوریہ کی کیرولینا موچووا نے محض ایک گھنٹے اور آٹھ منٹ میں پولینڈ کی میگڈا لینیٹے کو 6-1,6-1 سے ہرا کر کیریئر کا اولین ڈبلیو ٹی اے خطاب جیتا۔ موسیل اوپن کے فائنل میں میزبان کھلاڑی جو ولفرائیڈ سونگا نے سلووینیا کے ایلیاس بیدینے کو 6-7، 7-6 اور 6-3 سے ہرا کر ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔ سینٹ پیٹرز برگ اوپن ڈینیئل میڈیڈیوکے نام رہا۔