اوسط فلم ’5 میں 2.75 اسٹار

   

حیدرآباد۔ فلمساز ایس ایس راجامولی کی فلم آرآرآر کے بارے میں بہت سی خبریں آرہی ہیں۔ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ یہ فلم پہلے دن باہوبلی 2 کا ریکارڈ توڑنے والی ہے۔ شائقین سے لے کر میکرز تک سبھی اس پر خوش نظر آئے لیکن اب ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ اسٹارر فلمآرآرآر کی پہلی رپورٹ سامنے آ گئی ہے ۔ اس ریویو کے مطابق فلم کچھ خاص نہیں ہے اور اسے 5 میں سے 2.75 نمبرات ملے ہیں۔ جونیئر این ٹی آر اور رام چرن کی آنے والی فلم آرآرآر کے بارے میں بحث تیز ہو گئی ہے۔ اب اس فلم کے بارے میں لوگوں کی رائے سامنے آنے لگی ہے۔ اب اس فلم کا پہلا ریویو بھی آ گیا ہے۔ اس کے مطابق فلم پہلے ہاف میں زیادہ کام نہیں کر رہی ہے لیکن فلم کا دوسرا ہاف کافی جاندار ہے۔ فلمی ناقدین نے اس فلم کو 5 میں سے 2.75 اسٹارز دیئے ہیں جو کہ اوسط فلم کو دیا جاتا ہے۔ اس فلم ناقد نے اپنے ٹویٹ میں دوسرے ہاف کی تعریف کی ہے اور اسے فلم کا بہترین حصہ قرار دیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ فلم کل یعنی 25 مارچ کو بڑے پردے پر نظر آنے والی ہے۔ فلم آرآرآر میں کئی ستاروں کو ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔ اس فلم میں جہاں ٹالی ووڈ کے دو بڑے سوپر اسٹارز جونیئر این ٹی آر اور رام چرن نظر آنے والے ہیں وہیں دوسری جانب بالی ووڈ کے مضبوط ستارے بھی اس فلم میں کمال دکھانے والے ہیں۔ اس فلم میں بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کے ساتھ عالیہ بھٹ بھی نظر آنے والی ہیں۔فلم شائقین کو یاد ہی ہوگا کہ عالیہ کی حالیہ فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے باکس آفس پرکافی کمائی کی ہے اور اسکے چرچے ہیں۔