احمد آباد۔ ٹوکیو میں اس سال 23 جولائی سے منعقد ہونے والے اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کے لئے منتخب ٹیم میں مغربی ریلوے کے چارکھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔تعلقات عامہ کے چیف عہدیدار سمت ٹھاکرکی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مغربی ریلوے کے لئے یہ فخر کی بات ہے ۔ ٹوکیو اولمپکس میں کھیلنے جارہی مرد اور خواتین کی ہندوستانی ہاکی ٹیموں میں مغربی ریلوے کی دو خواتین اور دو مرد ہاکی کھلاڑی شامل ہوں گے ۔ جنرل منیجر آلوک کنسل نے ان کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور انہیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی