اولمپک کی ٹیم میں انتخاب آنجہانی والد کا خواب

   


نئی دہلی ۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم کی نوجوان کھلاڑی لل ریمسیامی نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کے لئے ہندوستانی جھتہ میں منتخب ہونا ان کے آنجہانی والد کا خواب تھا جو آج پورا ہوا ہے۔ 21 سالہ کھلاڑی نے تاریخ رقم کی ہے جیسا کہ وہ میزورام کی پہلی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا جو اولمپک کے لئے ہندوستانی ٹیم میں منتخب ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ 16 رکنی معلنہ ہندوستانی ٹیم میں منتخب ہوتے ہوئے انہوں نے 25 سال بعد اپنی ریاست سے کسی اولمپین کو منظر عام پر لانے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل نشانہ باز سی لال ریمسنگا نے 1992 میں بارسلونا اور 1996 میں اٹلانٹا اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔ ٹیم میں منتخب ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے لل ریمسیامی کہا کہ یہ میرے مختصر سے کیریئر کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔ گزشتہ برس چلی کے خلاف منعقدہ مقابلہ سے ایک دن قبل انہیں اپنے والد کا سایا اپنے سر سے گنوانا پڑا جس پر انہوں نے کہا کہ ان کے والد کا خواب تھا کہ ان کی بیٹی اولمپک کے لئے ہندوستانی ٹیم میں منتخب ہوگی۔