اوورسیز میان پاور کمپنی سے نوجوانوں اور خواتین کو تربیت

   

بیرون ممالک روانگی کے لیے ممد و معاون ، شیخ شبنم سے بات چیت
حیدرآباد۔21فبروری(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کے لیبر ایمپلائمنٹ ٹریننگ محکمہ کے ذریعہ تلنگانہ اورسیز میان پائور کمپنی لمیٹڈ (ٹی او ایم سی او ایم )ایسے نوجوانوں اور خواتین کو تربیت فراہم کررہی ہے جو غیر تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود کسی نہ کسی ہنر سے وابستہ اور بیرونی ممالک میں ملازمت کے خواہش مند بھی ہیں ۔منیجر ٹی او ایم سی او ایم شبنم شیخ نے بتایا کہ 2015سے اب تک ٹی او ایم سی او ایم کے ذریعہ 7000سے زائد لڑکے اورلڑکیاں بیرونی ممالک کی مختلف کمپنیو ںمیں تقرر کئے گئے ہیں۔ مرکزی وزرات خارجہ کی منظوری اور لائسنس پر یہ بھرتیاں انجام دی جاتی ہیں اور امریکہ ‘ برطانیہ ‘ کینڈا ‘ سمیت جاپان‘ متحدہ عرب امارات کے مختلف کاروباری اداروں کے لئے سرکاری سطح پر بھرتیاں کی گئی ہیں۔ شیخ شبنم نے کہاکہ ٹی او ایم سی او ایم کا مائگرنٹ ہیلپ ڈسک بھی راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر قائم کیاگیا ہے جہاں پر دسویں جماعت سے کم تعلیم یافتہ یا غیرتعلیم یافتہ افراد جو مزدور پیشہ پر بیرونی ممالک روانہ ہورہے ہیں کی ایمگریشن پر مدد کرتا ہے۔مائگرنٹ ہیلپ ڈسک ایسے افراد کے لئے کافی مدد گار ثابت ہورہا ہے ۔ امریکہ ‘ برطانیہ اور کینڈا میں نرسنگ کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر ٹی او ایم سی او ایم کی جانب سے ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ایسے لڑکے ‘ لڑکیاں اور خواتین جنھوں نے بی ایس سی کی اور انگریزی کے لسانی امتحان ائی ای ایل ٹی ایس میں 7بیانڈ ہیں انہیں مفت انٹرنیشنل نرسنگ ٹرینگ کے ساتھ ویزا کے علاوہ مفت ہوائی سفر کی سہولت کے ساتھ ملازمت کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ ویزا ملنے کے بعد پہلے دوسالوں تک مفت ٹریننگ متعلقہ بیرونی ملک میں دی جائیگی اور اس دوران ایک سے دیڑھ لاکھ روپئے تنخواہ ملے گی اور پھر اس کے بعد تین سے ساڑھے تین لاکھ ہندوستانی روپئے کی تنخواہ کے ساتھ باضابطہ بھرتی عمل میں آئیگی ۔ امریکہ ‘ برطانیہ ‘ جرمنی‘ کینڈا ‘ جاپان او ر متحدہ عرب امارات میں لیبر کی بڑھتی مانگ کے ساتھ ساتھ ہنر مند لیبر طبقے کی مانگ میںبھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ٹی او ایم سی او رایم کے زیر اہتمام انگریزی‘ جرمنی اور جاپانی زبان سیکھنے کی ٹریننگ بھی دی جارہی ہے اور کہاکہ ایسے خواہش مند نوجوان لڑکے اورلڑکیاں جو بیرونی ممالک بالخصوص امریکہ ‘ برطانیہ کینڈا‘ جرمنی اور جاپان میںملازمت کے خواہش مند ہیں وہ اس ٹریننگ سے استفادہ اٹھاسکتے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ انٹرمیڈیٹ میں60فیصد نشانات حاصل کرنے والے طلباء اورطالبات کے لئے بھی انٹرنیشنل نرسنگ ٹریننگ کا اہتمام کیاگیا ہے ۔شیخ شبنم نے بتایاکہ ٹی او ایم سی او ایم کا حکومت کینڈا ‘ جرمنی‘ اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ میمورنڈم آف انڈراسٹانڈنگ( ایم او یوز)طئے پایا ہے اورٹریننگ کم پلیس منٹ ( ٹی پی) پروگرام کے تحت مذکورہ ممالک میں ملازمتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن ( این اے سی )‘ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ(این آئی ٹی ایچ ایم)‘ ٹی آئی ڈی ای ایس سرسلا‘این ایس ٹی آئی‘ نرسنگ کالجس‘جیوتھی زینتھورم حیدرآباد‘ آئی ٹی آئی کالجوں سے خدمات حاصل کرتے ہوئے ٹریننگ پروگراموں کو انجام دیاجارہا ہے۔ برطانیہ کے لئے راست تقرر میں دو لڑکیاں ٹی او ایم سی او ایم کے ذریعہ راست بھرتی پر دو لڑکیاںیو کے میںبھی نرسنگ کے شعبہ میں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔منیجر ٹی او ایم سی او ایم شیخ شبنم نے کہاکہ مزید تفصیلا ت حاصل کرنے لئے ہماری ویب سائیڈ www.tomcom.telangana.gov.inpکا مشاہدہ کیاجاسکتا ہے اور +91-040-2334-2040پر ربط کریں ۔ اس کے علاوہ ٹی او ایم سی او ایم کا ملی پلی ‘ شانتی نگرآئی ٹی آئی میں ہے ۔