اوٹکور میں وقفہ وقفہ کی بارش سے 14 مکانات منہدم

   

اوٹکور۔/7 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اوٹکور منڈل کے موضع اُپر پلی میں وقفہ وقفہ سے بارش ہونے کے سبب جملہ 14 مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔ مکانات گرنے کے سبب عوام کو بڑی تکلیف ہورہی ہے۔ جو مکانات منہدم ہوئے ہیں وہ مٹی کے ہیں اور غریب افراد کے ہیں۔ انہوں نے ایم ایل اے مکتھل رام موہن ریڈی سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ مکانات کی تعمیر کروائیں۔ منہدم ہوئے مکانات کی لسٹ تحصیلدار اوٹکور کے حوالے کی گئی ہے۔