اوپل علاقہ میں خوف و دہشت

   

شرابی کا دو نوجوانوں پر حملہ
حیدرآباد /18 جولائی ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں ایک شرابی کی حرکت سے کالونی میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نشہ کی حالت میں اس شرابی شخص دیاکر نے چرنجیوی اور ترون پر حملہ کردیا ۔ یہ دو لڑکے کالونی میں ٹھہرے ہوئے تھے کہ اچانک دیاکر گالی گلوج کرتے ہوئے ان کے قریب پہونچا اور ہتھیار سے ان پر قاتلانہ حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں 28 سالہ چرنجیوی شدید زخمی بتایا گیا ہے ۔ جس کی حالت کو ڈاکٹروں نے تشویشناک قرار دیا ۔ جبکہ 17 سالہ ترون معمولی زخمی ہوگیا ۔ حملہ کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔